عدالت نے منشیات کیس کے مجرم راضی گل کو سزائے موت کا حکم سنا دیا
لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس ارشد مسعود نے 272کلوچرس اور 20کلو افیون رکھنے کے مقدمہ میں ملوث مجرم راضی گل کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔
بوسنیا، مسلمانوں کی نسل کشی کے دوران قتل کئے گئے افراد کی اجتماعی قبر دریافت،65کھوپڑیاں برآمد
سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں اے این ایف نے2سو بہتر کلو چرس اور بیس کلو افیون رکھنے کے الزام میں پشاور کے رازی گل کا چالان پیش کررکھاتھا، عدالت کو بتایا گیا کہ راضی گل پشاور سے منشیات سمگل کرکے لا یا تھا ،اس کی گرفتاری بند روڈ سے عمل میں لائی گئی ،عدالت نے چالان آنے پر اس کیس کی باقاعدگی سے سماعت کی اور ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ ملزم کے خلاف اے این ایف نے 2014ءمیں مقدمہ درج کیا تھا۔