کشمیری مجاہدین کا بھارتی فوجی کیمپ پر اچانک حملہ ،ایک انڈین فوجی ہلاک کئی زخمی ،انت ناگ سے قابض فوج کا حزب المجاہدین کے کمانڈر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

کشمیری مجاہدین کا بھارتی فوجی کیمپ پر اچانک حملہ ،ایک انڈین فوجی ہلاک کئی ...
کشمیری مجاہدین کا بھارتی فوجی کیمپ پر اچانک حملہ ،ایک انڈین فوجی ہلاک کئی زخمی ،انت ناگ سے قابض فوج کا حزب المجاہدین کے کمانڈر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)کشمیری مجاہدین نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے ایس ایس بی کیمپ پر اچانک ہلہ بولتے ہوئے ایک فوجی کو ہلاک اور کئی کو زخمی کر دیا ہے ،دوسری طرف قابض فوج نے انت ناگ سے حزب المجاہدین کے کمانڈر عادل بھٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

مزید پڑھیں:بوسنیا، مسلمانوں کی نسل کشی کے دوران قتل کئے گئے افراد کی اجتماعی قبر دریافت،65کھوپڑیاں برآمد

بھارتی نجی ٹی وی ’’زی نیوز کے مطابق نامعلوم کشمیری مجاہدین نے بنی ہال سیکٹر میں 14بٹالین کے شاسترا سیما بال کیمپ (ایس ایس بی) پر اچانک حملہ کرتے ہوئے ایک بھارتی فوجی کو جھنم واصل جبکہ کئی فوجیوں کو زخمی کر دیا ،کشمیری مجاہدین کے اچانک حملے نے کیمپ میں موجود کسی بھی فوجی کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا ،اس موقع پر کشمیری مجاہدین حملے کے بعد بحفاظت وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے ،حملے کی اطلاع ملتے ساتھ ہی بھارتی سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے ناکہ بندی کر دی ہے جبکہ زخمی ہونے والے فوجیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں دو فوجیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ۔

دوسری طرف قابض بھارتی فوج نے انت ناگ ضلع میں کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری نوجوان عادل احمد بھٹ کو حزب المجاہدین کا مجاہد قرار دیتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے ۔بھارتی سیکیورٹی فورسز نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ بجیہرہ ریلوے سٹیشن پر حزب المجاہدین سے وابستہ ایک کشمیری مجاہد کو دیکھا گیا ہے جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریولے سٹیشن کی مکمل ناکہ بندی کردی ،بڑی تعداد میں فورسز کو دیکھتے ہوئے عادل احمد بھٹ نے بھاگنے کی کوشش کی جس پر اسے حراست میں لے لیا گیا ۔واضح رہے کہ بجہرہ میں مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا آبائی گھر بھی موجود ہے ۔

مزید :

قومی -