افغان صوبے قندھار سڑک کنارے نصب میں دھماکہ ،6ہلاک

افغان صوبے قندھار سڑک کنارے نصب میں دھماکہ ،6ہلاک

کابل(این این آئی) صوبہ قندھار میں سڑک کے کنارے نصب ایک بم کے پھٹنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے، کسی گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو صوبائی گورنر کے ترجمان فضل باری نے ایک بیان میں کہاکہ صوبہ قندھار میں سڑک کے کنارے نصب ایک بم کے پھٹنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے ،صوبائی گورنر کے ترجمان فضل باری کے مطابق پٹرول سے بھرا ایک ٹینکر بارودی مواد سے ٹکرا گیا، جس کی وجہ سے دھماکا ہوا۔ اگرچہ کسی گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن اس علاقے میں طالبان ایک عرصے سے سرگرم ہیں اور اکثر و بیشتر افغان اور بین الاقوامی فورسز پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

مزید : علاقائی