خشک سالی کے باعث پیدوارمیں کمی،بیلجیئم میں چپس کا سائز کم کردیاگیا

خشک سالی کے باعث پیدوارمیں کمی،بیلجیئم میں چپس کا سائز کم کردیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برسلز(این این آئی)بیلجیم میں آلو کے'فرائز یا چپس کی لمبائی اب نارمل سائز سے تین سینٹی میٹر کم ہو گئی ہے۔امریکی ٹی وی کیمطابق ملک میں آلو کی فصل کی پیداوار سے متعلق ایسوسی ایشن کے سربراہ پیری لیبرن کا کہنا تھاکہ کم بارش کی وجہ سے فصل 25 فیصد کم ہوئی ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس وقت آلو سائز میں چھوٹے ہیں، ہم چھوٹے چپس کھائیں گے۔فرائز بیلجیم میں روایتی ڈش ہے جسے مائیونیز کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔لیبرن کا کہنا تھا کہ خشک سالی کی وجہ سے کسانوں کے لیے کام کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔جنوبی انگلینڈ، نیدرلینڈ، فرانس اور مغربی جرمنی میں بھی یہی صورتحال نظر آرہی ہے۔
ملک میں آلو کی کاشت کرنے والے سب سے بڑے ادارے یدان میں تباہی کی صورتحال ہے کسان کچھ کاشت نہیں کر پا رہے۔ ہم نے 30 فیصد گھاٹا ریکارڈ کیا ہے۔بیلجیئم کے لوگوں نے 1680 میں اس وقت اپنی مرغن غذا فرائیڈ فش کے بجائے آلو کے فرائز کھانے شروع کیے جب دریائے موز کا پانی شدید ٹھنڈ کی وجہ سے جم گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -