راؤ انوار کی ضمانت منسوخی درخواست کی سماعت ملتوی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے راؤ انوار کی ضمانت منسوخی کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت وقت کی کمی کے باعث ملتوی کردی ہے ۔راؤ انوار کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے نقیب اللہ کے والد محمد خان نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جس میں ان کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی نے راؤ انوار کو غیر معمولی رعایتیں دیں,راو انوار کو ضمانتیں دینے سے مقدمات پر برا اثر مرتب ہو رہا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے ان کے اعتراضات و دلائل کو نظر انداز کیا۔راو انوار کی دونوں مقدمات میں ضمانتیں منسوخ کی جائیں اورگرفتار کرکے سینٹرل جیل بھیجا جائے۔