کراچی ،نویں محرم الحرام کا جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہوگا

کراچی ،نویں محرم الحرام کا جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)نواسہ رسول حضرت اما حسین کے جوان فرزند حضرت علی اکبرکی شہادت کی مناسبت سے کراچی میں نویں محرم الحرام کا جلوس آج( جمعرات) نشتر پارک سے برآمد ہو گا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہو اامام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس سے قبل صبح گیارہ بجے نشتر پارک میں مجلس عزا برپا ہوگی جس سے خطاب علامہ شہنشاہ حسین نقوی کرینگے اور بعد ازاں نویں محرم الحرام کا جلوس بر آمد ہوگا۔جلوس کی قیادت پاک حیدری اسکاٹس کریں گے ۔جلوس میں شریک عزادار، ماتمی انجمنیں نواسہ رسول کی شہادت پر نوحہ خوانی ،ماتم داری اور زنجیر زنی بھی کریں گی۔ سندھ حکومت کی جانب سے جلوس کی حفاظت کے لیے انتہائی سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔مو ٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے اور موبائل فون سروس بند رہے گی ۔ جلوس کی گزرگار ہ میں تمام گلیوں کو کنٹینرز اور رکاوٹیں لگا کر بند اور ایم اے جناح روڈ کی تمام دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے۔آئی ایس او کی جانب سے جلوس کے شرکاکے لیے ا یم اے جناح روڈ پر نماز ظہرین کا اہتما م کیا گیا جہاں شرکانماز ادا کریں گے۔بعد ازاں بمرکزی جلوس اپنے مقررہ روایتی راستوں ایم اے جناح روڈ،صدر ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک ،تبت سینٹر ، جامعہ کلاتھ ، لائٹ ہاس، ڈینسو ہال اور بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔