گورنر سندھ سے کور کمانڈکراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کی ملاقات

گورنر سندھ سے کور کمانڈکراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کور کمانڈر فائیو کور لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے گورنر ہاس میں بدھ کے روز ملاقات کی۔ ترجمان گورنر ہاس کے مطابق ملاقات میں امن و امان برقرار رکھنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باعث ہی ملک کے معاشی حب کراچی سمیت ملک بھر میں امن قائم ہوا ہے امن کے قیام میں مسلح افواج کی قربانیوں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے