تحریک انصاف عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی،وزیراعلیٰ پنجاب

تحریک انصاف عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی،وزیراعلیٰ پنجاب
تحریک انصاف عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی،وزیراعلیٰ پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے ارکان اسمبلی اورپارٹی عہدیداروں نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اموراورترقیاتی منصوبوں پربات چیت ہوئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی،ان کا کہناتھا کہ عوام کوریلیف دلانے کیلئے شب وروزکوشاں ہیں،کھوکھلے نعروں کادورگزرچکا،عملی اقدامات کی گواہی خودعوام دیں گے۔