امی جی تہاڈے پتر دی سزا معطل ہوگئی، شہباز شریف نے والدہ کو فون کر کے خوشخبری سنائی

امی جی تہاڈے پتر دی سزا معطل ہوگئی، شہباز شریف نے والدہ کو فون کر کے خوشخبری ...
امی جی تہاڈے پتر دی سزا معطل ہوگئی، شہباز شریف نے والدہ کو فون کر کے خوشخبری سنائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے والدہ کو ٹیلی فون کرکے نواز شریف کی سزا معطلی کی خوشخبری سنادی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کی رہائی کا فیصلہ سامنے آتے ہی شہباز شریف نے والدہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ امی جی تہاڈے پتر دی سزا معطل ہوگئی ہے ۔

بیٹے کی رہائی کے فیصلے پر نواز شریف کی والدہ نے اللہ کا شکر ادا کیا اور فیصلے پر اظہار اطمینان کیا۔ شہباز شریف نے والدہ کو بتایا کہ وہ اڈیالہ جیل جارہے ہیں اور رہائی کا پروانہ ملتے ہی وہ نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کو لے کر لاہور آجائیں گے۔