سزا معطلی اور رہائی کے باوجود نواز شریف کی نااہلی کی سزا برقرار رہے گی

سزا معطلی اور رہائی کے باوجود نواز شریف کی نااہلی کی سزا برقرار رہے گی
سزا معطلی اور رہائی کے باوجود نواز شریف کی نااہلی کی سزا برقرار رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدمیاں محمد نواز شریف اپنی 11 سالہ سزا کی معطلی اور رہائی کے فیصلے کے باوجود نااہل رہیں گے۔

سابق وزیراعظم کو سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 62/63 کے تحت کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دیا تھا۔ میاں محمد نواز شریف نے اقامہ رکھنے میں نااہلی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل بھی دائر کی تھی لیکن یہ اپیل بھی خارج ہوئی۔

آئین ماہرین کے مطابق میاں محمد نواز شریف کی نااہلی ختم کرنے کا فیصلہ صرف پارلیمنٹ کے پاس ہے لیکن سردست سابق وزیراعظم کو پارلیمنٹ سے حمایت ملنا ناممکن دکھائی دیتا ہے۔ اس طرح میاں نواز شریف کی مشکلات برقرار رہیں گی۔