حضرت داتا گنج بخش کے مزار کو آج عرق گلاب سے غسل دیا جائے گا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش شکر کا975 واں عرس منایا جارہا ہے، مزار کو غسل مبارک دینے کی تقریب آج(جمعرات کو) ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور دیگر شخصیات آج حضرت داتا گنج بخش کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیں گے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مزار پر پھول چڑھائیں گے۔اس موقع پر سیکیورٹی ،صفائی اور زائرین کی سہولیات کیلئے خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔