پاکستان نے دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کیلئے آپریشن کئے،امریکا کا اعتراف

پاکستان نے دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کیلئے آپریشن کئے،امریکا کا ...
پاکستان نے دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کیلئے آپریشن کئے،امریکا کا اعتراف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے کےلئے آپریشن کئے، پاک فوج کے آپریشنز سے القاعدہ کمزوراور دہشتگردوں کی طاقت کم ہوئی، امریکی محکمہ خارجہ نے عالمی دہشت گردی سے متعلق رپورٹ میں اعتراف کرلیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے 2017 میں عالمی دہشتگردی پر رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی 2014 کی نسبت بہت کم ہوگئی۔ سابقہ قبائلی علاقوں میں پاک فوج نے آپریشنز کئے جس سے القاعدہ کمزور اور دہشتگردوں کی طاقت کم ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق 2017 کے دوران پاکستان میں دہشتگرد گروپوں کی توجہ بیرون ملک حملوں پررہی، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان تباہ کن ہتھیاروں کی منتقلی کےخلاف پرعزم ہے۔