نوازشریف اور مریم نواز نے گھر پہنچنے کے بعد آج صبح اٹھ کر سب سے پہلا کام کیا کیا؟ پتا چل گیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نوازاور داماد کیپٹن(ر)صفدر نے بیگم کلثوم نوازمرحومہ کی قبرپرحاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بیگم کلثوم نوازمرحومہ کی قبرپرحاضری کے موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت فیملی کے دیگرارکان نے بھی فاتحہ خوانی کی جبکہ نوازشریف آج کادن فیملی کےساتھ گزاریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایون فیلڈ ریفرنس میں سزائیں معطل ہونے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نوازاور داماد کیپٹن(ر)صفدر رات گئے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے جہاں مسلم لیگ (ن)کے کارکنا ن نے اپنے قائد کا شاندار استقبال کیا۔