نقیب اللہ قتل کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

نقیب اللہ قتل کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر
نقیب اللہ قتل کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٍاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے نقیب اللہ قتل کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیے جانے نقیب اللہ کے کیس کی سماعت پیرکو کرے گا۔جس کے لئے عدالت عظمیٰ نے سماعت کے سلسلے میں اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور آئی جی سندھ کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں برس 13 جنوری کو ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے ایک نوجوان نقیب اللہ کو دیگر 3 افراد کے ہمراہ دہشت گرد قرار دے کر مقابلے میں مار دیا تھاجبکہ راﺅانوار کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے ۔