” اپنا بچہ وزیر اعظم بن رہا ہے اس لیے ۔۔۔ “وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب پر فواد چوہدری کا ایسا ٹویٹ سامنے آگیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

” اپنا بچہ وزیر اعظم بن رہا ہے اس لیے ۔۔۔ “وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب پر ...
” اپنا بچہ وزیر اعظم بن رہا ہے اس لیے ۔۔۔ “وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب پر فواد چوہدری کا ایسا ٹویٹ سامنے آگیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا پرانا ٹویٹ سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا ہے جو انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن کی حیثیت سے نواز شریف کے خلاف داغا تھا۔
22 مئی 2013 کو کیے جانے والے ٹویٹ میں فواد چوہدری نے نواز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ” اپنا بچہ وزیر اعظم بن رہا ہے سلامی بنتی ہے، شاہ عبداللہ پاکستان کو 15 ارب ڈالر دینے جا رہا ہے، سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی قوم کو یہ تحفہ اس لیے دیا جارہا ہے کیونکہ انہوں نے سعودیہ کے چمچے کو وزیر اعظم بنایا ہے“۔


خیال رہے کہ یہ ٹویٹ ان دنوں کی گئی تھی جب سعودی عرب پر شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی حکمرانی تھی ، ان کا انتقال 2015 میں ہوا جس کے بعد شاہ سلمان بن عبدالعزیز سعودی عرب کے حکمران بنے ۔ وزیر اعظم عمران خان بھی آج (جمعرات کو) سعودی عرب اور دبئی کا دورہ مکمل کرکے پاکستان واپس پہنچے ہیں، فواد چوہدری کی یہ ٹویٹ عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے بعد سوشل میڈیا پر دوبارہ سامنے آئی ہے۔
یہاں یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے پہلے سینئر صحافی حامد میر نے اپنے پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کو 8 سے 10 ارب ڈالر دے گا ۔ یہ پیسے پاکستان استعمال نہیں کرسکے گا لیکن ان سے پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگااور ڈالر کی قیمت کم ہوجائے گی ۔

مزید :

قومی -سیاست -