نوازشریف کی رہائی بعد اب نیب سپریم کورٹ میں جانے کے علاوہ شہبازشریف کے خلاف کیا کام کرنے جارہی ہے ؟ حامد میر نے تہلکہ خیز انکشاف کر کے خطرے کی گھنٹی بجا دی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف ،مریم اور صفدر کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے احتساب عدالت کی سزا معطل کر دی ہے اور انہیں رہا کر دیاہے جس کے بعد تینوں افراد خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے تاہم اس موضوع پر تاحال بحث جاری ہے تجزیات بھی آرہے ہیں لیکن حامد میرنے ایک اور بڑا انکشاف کر دیاہے ۔
نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہناتھا کہ نیب صرف نوازشریف کے خلاف ہی نہیں بلکہ شہبازشریف کے خلاف بھی کچھ نئے کیسز بنانے پر غورو فکرکر رہی ہے اور ان کے پاس کچھ نیا مٹریل بھی ہے ۔ حامد میر کا کہناتھا کہ میں سمجھتاہوں کہ جو فیصلہ آج آیاہے اور اس کے بعد تمام پاکستان کے وہ تمام ادارے جو ماضی میں بھی اور آج بھی جن کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیاجاتا ہے ، ان کو سیاستدانوں کے خلاف مقدمات قائم کرتے ہوئے بہت زیادہ سوچنا اور سمجھنا چاہیے اور ایسے مقدمات نہیں بنانے چاہیے جسے وہ اعلیٰ عدلیہ کے سامنے ثابت نہ کر سکیں ۔
یاد رہے کہ نوازشریف ، مریم اور صفدر کی رہائی کے خلاف نیب نے گزشتہ روز ہی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کر دیا تھا ۔