پٹرول،گیس اور بجلی کے بلوں میں غیر مناسب ٹیکسوں کی وصولی، سپریم کورٹ نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے پٹرول،گیس اور بجلی کے بلوں میں غیر مناسب ٹیکس کی وصولی درخواست28 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پٹرول،گیس اوربجلی کے بلوں میں غیرمناسب ٹیکس کی وصولی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے،چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں 3 رکنی بنچ درخواست کی سماعت کرےگا،عدالت نے اٹارنی جنرل،چیئرمین نیب،اوگرااورپی ایس اوکونوٹسزجاری کر دیئے۔