علی ظفر پر ہراسگی کا الزام لگانے والی میشا شفیع ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئیں، اس مرتبہ ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

علی ظفر پر ہراسگی کا الزام لگانے والی میشا شفیع ایک مرتبہ پھر میدان میں ...
علی ظفر پر ہراسگی کا الزام لگانے والی میشا شفیع ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئیں، اس مرتبہ ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ میشا شفیع نے کچھ عرصہ پہلے گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام لگایا تھا جس کے بعد مین سٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا پر #MeToo کی کیمپین زیر بحث رہی لیکن اب ماڈل صدف کنول نے جنسی ہراسگی کے خلاف چلائی جانے والی اس مہم کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ میشا شفیع بھی میدان میں آگئیں۔
ماڈل گرل صدف کنول اور آمنہ الیاس نے معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (HSY) کے ٹی وی پروگرام میں شرکت کی اور #MeToo پر بھی بات کی۔ ماڈل گرل صدف کنول نے کہا میں ہمیشہ خوش قسمت رہی ہوں ایسا میرے ساتھ کبھی نہیں ہوا، مجھے #MeToo ٹرینڈ کی سمجھ نہیں آتی کیونکہ آپ کے ساتھ اگر کچھ ہوا ہے تو اسی وقت بول دو، بعد میں آپ کو بتانا یاد آ رہا ہے، اگر میرے ساتھ کبھی می ٹو ہوا تو اسی وقت بولوں گی ، سوشل میڈیا پر نہیں لکھوں گی بلکہ آپ لوگوں کو بتاﺅں گی۔
پروگرام کے دوران صدف کنول نے ماہرہ خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ لوگ ماہرہ خان کو کیوں پسند کرتے ہیں ؟لوگ اسے اس کی جلد کے رنگ کی وجہ سے پسند کرتے ہیں ، اس میں ایسی کوئی خاص چیز نہیں ہے، اس کا چہرہ کوئی ہٹ کر چیز نہیں ہے‘۔
ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا کہ ان کے ساتھ کبھی #MeToo نہیں ہوا لیکن اس بارے میں سنا ضرور ہے، ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے بعض ستاروں نے اس حوالے سے بات کی ہے، یہ اب مذاق بن چکا ہے لیکن یہ بہت ہی سیریس معاملہ ہے۔ ’ میں صدف کی بات سے اتفاق نہیں کرتی جب آپ کو لگے تو اس وقت بول دیں کیونکہ بعض لوگوں میں ہمت نہیں ہوتی ، یہ مردوں کے ساتھ بھی ہوتا ہے ، جنہوں نے اس بارے میں بات کی ہے میں انہیں سلیوٹ کرتی ہوں، می ٹو کا غلط استعمال بھی ہوسکتا ہے لیکن اس کو غلط ثابت کرنے کیلئے ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے، اگر کسی کے ساتھ ہوا ہے تو انہیں ضرور اس بارے میں بات کرنی چاہیے‘۔


صدف کنول کی جانب سے می ٹو تحریک پر بات کرنے پر اداکارہ میشا شفیع ذرا غصے میں نظر آئیں اور غلط گرامر کے ساتھ انگریزی بول کر ماڈل گرل پر تنقید کی۔ میشا شفیع نے لکھا ’ مضبوط بھنووں سے حوصلہ مضبوط نہیں ہوجاتا ‘۔ خیال رہے کہ اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع کچھ عرصہ قبل گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کرچکی ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے نہ صدف کنول کی بڑی بھنووں کی طرف اشارہ کرکے اس معاملے پر اپنا موقف پیش کیا ہے۔


اداکارہ صنم سعید نے بھی صدف کنول کی بات پر رد عمل دیا اور لکھا کہ موازنہ خوشیوں کاسب سے بڑا چور ہے۔

مزید :

تفریح -