وزیراعظم کی زیرصدارت غیر رسمی مشاورتی اجلاس،دورہ سعودی عرب اور یو اے ای کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں وفاقی وزراشاہ محمودقریشی،اسدعمر،شیریں مزاری،نعیم الحق،بابراعوان شریک ہیں،اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اوریواے ای کاجائزہ لیا گیا،شرکانے وزیراعظم کے پہلے غیرملکی دورے پراطمینان کا اظہارکیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے شرکاکودورے کے حوالے سے بریف کیاجبکہ وزیرخزانہ نے وزیراعظم کومعیشت کی بحالی سے متعلق اقدامات پربریف کیا۔اجلاس میں حکومت کے 100 روزہ پلان پرعملدرآمدکابھی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ حکومت کے پہلے 100 روزمیں عوام کوتبدیلی نظرآئےگی، تحریک انصاف کے منشورپرتیزی سے عملدرآمدکیاجائے گا، انہوں نے کہا کہ کمزورمعیشت کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے۔