سعودی عرب سی پیک میں تیسرا پارٹنر ہو گااور سی پیک منصوبوں میں بڑی سرمایہ کاری کرے گا :وزیراطلاعات فوادچودھری

سعودی عرب سی پیک میں تیسرا پارٹنر ہو گااور سی پیک منصوبوں میں بڑی سرمایہ کاری ...
سعودی عرب سی پیک میں تیسرا پارٹنر ہو گااور سی پیک منصوبوں میں بڑی سرمایہ کاری کرے گا :وزیراطلاعات فوادچودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات فوادچودھری نے کہا ہے کہ سعودی عرب سی پیک میں تیسرا پارٹنر ہو گا اور سی پیک منصوبوں میں بڑی سرمایہ کاری کرے گا اور سعودی عرب کو سی پیک کا پارٹنر بننے کی دعوت دی گئی تھی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات فوادچودھری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں روضہ رسول ﷺکی زیارت کی سعادت ملی جبکہ تہجد کے وقت خانہ کعبہ کی زیارت نصیب ہوئی اوروزیراعظم اوران کے وفد کے نصیب میں یہ سعادت لکھی تھی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عوام نے بھی وزیراعظم عمران خان کااستقبال کیا جبکہ جدہ شہر کوپاکستانی پرچموں سے سجایاگیا اور خادم الحرمین شریفین،ولی عہدمحمدبن سلمان سے تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں۔فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نےیقین دلایا سعودی عرب پاکستان کےساتھ کھڑاہے،وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی پاکستان سعودی عرب کےساتھ ہے اور سعودی عرب کو سی پیک کا پارٹنر بننے کی دعوت دی گئی تھی جو انہیں قبول کر لی اس طرح سعودی عرب سی پیک میں تیسرا پارٹنر ہو گا اور سی پیک منصوبوں میں بڑی سرمایہ کاری کرے گا ۔

 ا ن کا کہنا تھا کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں سعودی عرب سے ڈیل ہوگئی ہے انہیں کچھ پتہ ہی نہیں ،نہ تو ڈیل ہو گی اور نہ ہی ڈھیل ہو گی ،میاں صاحب کا جیل میں آنا جانا لگا رہے گا ،سزا معطل ہو ئی ہے باعزت بری نہیں ہوئے ۔ان کا مزید کہناتھا کہ حسن نواز ،حسین نواز ااور اسحاق ڈار کو باہر رہنے نہیں دیا جائے گا جبکہ صاحب کوآخراڈیالہ ہی جانا ہے  ،شریف خاندان سے پاکستان تحریک انصاف یا عمران خان کی ذاتی لڑائی نہیں ہے ملک میں عدالتیں آزاد ہیں۔فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری میں نئی گرمجوشی آئی ہے اور سعودی عرب کے راستے بہت بڑی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی ، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں سعودی وزیرخزانہ ،توانائی کاوفد پاکستان آئے گا جبکہ سعودی عرب کے بزنس ہیڈزبھی پاکستان آئیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالاجانا ضروری تھا،اگر کل شام کو رہائی کے بعد وہ لندن چلے جاتے توہم کہاں ڈھونڈتے پھرتے اور نواز شریف اتنے اہم نہیں ہیں کہ سعودی عرب ان کے لیے بات کرے ،نوازشریف کی رہائی کے لئے کسی ملک نے نہیں کہا،سوال یہ ہے چھوٹے چور کے لئے علیحدہ اور بڑے چور کے لئے علیحدہ نظام ہے،اسے تبدیل کرنا پڑیگا،اصل بات لوگوں کا لوٹا ہوا پیسا واپس لانا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف اورمریم نوازکوپاکستان سے باہر نہیں جانے دیں گے،پچھلے دنوں برطانیہ اورپاکستان میں معاہدہ ہواہے،اہم بات یہ ہے کہ نواز شریف جوخزانہ لوٹ کرلےکرگئے وہ واپس لایاجائے۔