”اہم بات یہ نہیں ہے کہ نوازشریف جیل میں رہیں بلکہ ۔۔۔“ فواد چوہدری نے ایسا اعلان کر دیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ہے

”اہم بات یہ نہیں ہے کہ نوازشریف جیل میں رہیں بلکہ ۔۔۔“ فواد چوہدری نے ایسا ...
”اہم بات یہ نہیں ہے کہ نوازشریف جیل میں رہیں بلکہ ۔۔۔“ فواد چوہدری نے ایسا اعلان کر دیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ نوازشریف کو ابھی ضمانت ملی ہے کیس ختم نہیں ہوئے ، جیل آنا جانا لگا رہے گا ،اہم بات یہ نہیں کہ نوازشریف چھ مہینے ،سال ،دو یا تین سال جیل میں رہیں بلکہ اہم یہ ہے کہ جو خزانہ وہ لوٹ لے کر گئے ہیں اسے واپس لا یاجائے ۔
دورہ سعودی عرب اور یو اے ای سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہناتھا کہ سب سے پہلے جو لوگ یہ کہہ رہے تھے کہ انہیں ای سی ایل میں کیوں ڈالا گیا تو اب ان کو تسلی ہوگئی ہوگی کہ وہ باہر نکلتے تو ان کو کہاں ڈھونڈتے پھرتے ۔ ان کا کہناتھا کہ خوشی ہوئی کہ جس طریقے سے ن لیگ والوں نے عدالتوں کی تعریف کی ہے ، یعنی فیصلہ حق میں آئے تو عدلیہ آزاد ہے اور جب خلاف آئے تو بکی ہوئی ہے ، آپ اپنی کنفیوژن کو دور کر لیں پہلے ۔ ان کا کہناتھا کہ عدلیہ آزاد ہے جبکہ نیب اپنے خود مختار ہے۔
فوادچوہدری کا کہناتھا کہ نوازشریف کو عدالت نے ضمانت دی ہے ، ، جو بھی خامیاں ہیں جن کی وجہ سے ضمانت ہوئی ہے انہیں ختم کیا جائے گا اور نوازشریف کو واپس جیل پہنچایا جائے گا ۔ان کا کہناتھا کہ نہ تو نوازشریف اور مریم نواز کو باہر جانے دیا جائے اور نہ ہی اسحاق ڈار ، حسن اور حسین نواز کو باہر رہنے دیا جائے گا ، انہیں واپس آنا ہو گا ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ نہ تو ڈیل ہو گی اور نہ ہی ڈھیل دی جائے گی ۔

مزید :

قومی -