سعودی عرب میں نوازشریف سے متعلق کیا بات ہوئی؟ فواد چوہدری نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر نوازشریف کو یقین نہیں آئے گا کیونکہ ۔۔

سعودی عرب میں نوازشریف سے متعلق کیا بات ہوئی؟ فواد چوہدری نے ایسا انکشاف کر ...
سعودی عرب میں نوازشریف سے متعلق کیا بات ہوئی؟ فواد چوہدری نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر نوازشریف کو یقین نہیں آئے گا کیونکہ ۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ نوازشریف اتنے اہم نہیں ہیں کہ سعودی عرب ان کیلئے بات کرے ، کسی بھی ملک نے نوازشریف کی رہائی کیلئے نہیں کہا ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہناتھا کہ یہ اہم نہیں ہے کہ نوازشریف جیل میں رہیں بلکہ اہم یہ ہے کہ لوٹا ہوا پیسہ واپس لایاجائے ، وزیراعظم کے خصوصی مشیر شہزاد ارباب کو ٹاسک دیا گیاہے کہ نوازشریف سمیت جس کی بیرون ملک غیر قانونی جائیدادیں ہیں انہیں پاکستان واپس لایا جائے،۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف خاندان سے ہماری کوئی ذاتی دشمنی تو نہیں، نوازشریف اور مریم کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دیں گے، جو لوگ ڈیل کی باتیں کررہے ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ سعودی عرب اور نوازشریف کہاں کھڑے ہیں، وہ اتنے اہم نہیں ہیں کہ سعودی عرب ان کے لیے بات کرے۔

واضح رہے کہ نوازشریف کے بارے میں یہ تاثر ہے کہ ان کے سعودی عرب کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں تاہم اب فواد چوہدری کا کہناہے کہ دورہ سعودی عرب میں نوازشریف سے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی اور وہ اتنے اہم نہیں ہیں سعودی عرب ان کیلئے بات کرے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -