حضرت امام حسینؓ کافلسفہ انسانیت کے علمبرداروں کے لیے مشعل راہ ہے: بلاول زرداری
لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)چیئر مین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوم عاشورپرپیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کاپیغام امن،بھلائی،روشنی اورسلامتی کاپیغام ہے۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق چیئر مین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓنے باطل کامقابلہ کرکے ایسی قوتوں کی مزاحمت کرنےکادرس دیا،حضرت امام حسینؓ کافلسفہ انسانیت کے علمبرداروں کے لیے مشعل راہ ہے،حضرت امام حسین ؓ نے ظلم کیخلاف جنگ میں قربانی دیکراسلام کاپرچم سربلندکیا،حضرت امام حسینؓ کاپیغام امن،بھلائی،روشنی اورسلامتی کاپیغام ہے،حسینیت کے پیروکارکبھی بھی باطل اورغاصب کے سامنے سرنہیں جھکاتے، آج ضرورت ہے ہم ایسے عناصرکی مزاحمت کریں جواپنی رائے ٹھونسناچاہتے ہیں،