جسم فروش لڑکی کو پولیس نے گرفتار کیا تو تھوڑی ہی دیر میں ہتھکڑی سے ہاتھ نکال کر تھانے سے فرار ہوگئی، لیکن فرار ہوکر کہاں گئی کہ آدھے گھنٹے میں ہی دوبارہ پکڑی گئی؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

جسم فروش لڑکی کو پولیس نے گرفتار کیا تو تھوڑی ہی دیر میں ہتھکڑی سے ہاتھ نکال ...
جسم فروش لڑکی کو پولیس نے گرفتار کیا تو تھوڑی ہی دیر میں ہتھکڑی سے ہاتھ نکال کر تھانے سے فرار ہوگئی، لیکن فرار ہوکر کہاں گئی کہ آدھے گھنٹے میں ہی دوبارہ پکڑی گئی؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈیسن(نیوز ڈیسک) امریکی ریاست وسکانسن میں پولیس ایک جسم فروش لڑکی کو گرفتار کر کے تھانے لائی مگر وہ کمال چالاکی سے ہتھکڑی میں سے ہاتھ نکال کر فرار ہو گئی، مگر فرار ہو کر گئی کہاں؟ اُسی جگہ جہاں سے کچھ دیر پہلے گرفتار کر کے لائی گئی تھی۔ چالاکی سے فرار ہونے، اور پھر حماقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے واپس اسی جگہ جانے کانتیجہ یہ ہوا کہ پولیس نے صرف آدھے گھنٹے بعد دوبارہ اسے گرفتار کر لیا۔

لڑکی کی ہتھکڑی سے ہاتھ نکالنے کی دلچسپ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر بھی آ چکی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بائیں ہاتھ کی مدد سے دیوار کے ساتھ ہتھکڑی میں جکڑے دائیں ہاتھ کو آزاد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس دوران وہ بار بار میز پر پڑے اپنے موبائل فون کو بھی چیک کر رہی ہے۔ کچھ دیر کی کھینچا تانی کے بعد بالآخر وہ اپنا ہاتھ ہتھکڑی سے نکالنے میں کامیاب ہو گئی۔


حوالات کے اندرونی حصے سے نکل کر وہ باہر آئی مگر بیرونی دروازہ بند تھا۔ ملزمہ نے ادھر اُدھر کچھ دیکھ بھال کی اور بالآخر اسے چابی بھی مل گئی جسے استعمال کرتے ہوئے اس نے دروازے کو کھولا اور وہاں سے فرار ہوگئی۔ پولیس سٹیشن سے فرار ہوکر پہلے وہ ایک قریبی سٹور پر گئی جہاں سے واپس اُسی ہوٹل چلی گئی جہاں سے پولیس نے اسے گرفتار کیا تھا۔ ہوٹل کے ملازمین نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا اور فرار ہونے کے محض آدھے گھنٹے بعد ہی اُسے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی عمر 30 سال اور نام ایمبر گونزالز ہے۔اُسے واﺅکیشیا کے علاقے میں بیمان ان ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا۔ملزمہ کے خلاف پہلے بھی منشیات سے متعلقہ ایک شکایت درج تھی۔ اہلکاروں نے اسے بتایا کہ وہ اپنی ضمانت کروائے ورنہ اسے جیل بھیج دیا جائے گا۔ یہ بتانے کے بعد اہلکار اُسے دیوار کے ساتھ لگی ہتھکڑی میں جکڑ کر باہر چلے گئے ، مگر کچھ ہی دیر بعد وہ ہتھکڑی سے ہاتھ نکال کر وہاں سے فرار ہو گئی۔ہوٹل سے دوبارہ گرفتاری کے بعد پولیس اُسے حوالات کی بجائے سیدھی جیل لے گئی۔ اب اسے جسم فروشی، چوری اور منشیات رکھنے کے ساتھ پولیس حراست سے فرار کے مقدمے کا بھی سامنا ہے۔