وزیر اعظم ہاﺅس کو وزیراعظم ہاﺅس اورگورنر ہاﺅس کو گورنر ہاﺅس ہی رہنے دیا جائے ،بلڈنگز تباہ نہ کی جائیں: مجیب الرحمن شامی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی مجیب الرحمن شامی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہاﺅس کو وزیراعظم ہاﺅس اورگورنر ہاﺅس کو گورنر ہاﺅس ہی رہنے دیا جائے،ان کی بلڈنگز کو تباہ نہ کیا جائے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کر تے ہو ئے مجیب الرحمن شامی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہاﺅس اور گورنر ہاﺅس کا تباہ نہ کیا جائے یہ ہماری تاریخی عمارتیں ہیں ان کو خراب نہ کیا جائے،اس کے خلاف کو ئی شہری عدالت میں بھی جا سکتا ہے کہ ہماری تاریخی عمارتوں کو دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہاہے ،اس لیے وزیر اعظم ہاﺅس کو وزیراعظم ہاﺅس اورگورنر ہاﺅس کو گورنر ہاﺅس ہی رہنے دیا جائے۔یہ ہماری ورثے کا حصہ ہیں ان کے دیگر استعمال سے ان کے خراب ہونے کاا ندیشہ ہے جس پر دوبار ہ کافی خرچ کر نا پڑ سکتا ہے۔