تمام اضلاع کے ڈی سی مرکزی جلوسوں کے روٹ پر 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں:محکمہ داخلہ پنجاب

تمام اضلاع کے ڈی سی مرکزی جلوسوں کے روٹ پر 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی ...
تمام اضلاع کے ڈی سی مرکزی جلوسوں کے روٹ پر 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں:محکمہ داخلہ پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے سلسلے میں تمام اضلاع کے ڈی سی حضرات کو ہدایات جاری کردی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع کے ڈی سی محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے روٹ پر 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پاور جنریشن کمپنیوں سے رابطوں میں رہیں۔ ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کہیں بجلی کا سلسلہ منقطع ہو جائے تو فوری طور پر بجلی کی سپلائی کے بیک اپ کو استعمال کیا جائے جس کیلئے جنریٹر کے بندوبست کو یقینی بنایا جائے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جلوس کے تمام روٹ پر سفید کپڑوں میں ملبوس سکیورٹی اہلکار بھی تعینات کیے جائیں اور سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے