حضرت حسینؓ کے پیروکار استحصالی نظام کا حصہ نہیں بن سکتے ،ملک سے ظلم و جبر اور یزیدی نظام کے خاتمے کے لئے واقعہ کربلا سے سبق سیکھنا ہو گا :سینیٹر سراج الحق

حضرت حسینؓ کے پیروکار استحصالی نظام کا حصہ نہیں بن سکتے ،ملک سے ظلم و جبر اور ...
حضرت حسینؓ کے پیروکار استحصالی نظام کا حصہ نہیں بن سکتے ،ملک سے ظلم و جبر اور یزیدی نظام کے خاتمے کے لئے واقعہ کربلا سے سبق سیکھنا ہو گا :سینیٹر سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ نواسہ  رسولﷺ و جگر گوشہ بتولؓ حضرت امام حسینؓ نے جس عظیم مقصد کے لیے اپنی، اپنے خاندان اور 72 جانثاروں کی جانیں میدان کربلا میں قربان کی تھیں ، جب تک اس مقصد کے حصول کو ہم اپنی زندگیوں کا مقصد نہیں بناتے ، ملک سے ظلم و جبر اور یزیدی نظام کا خاتمہ نہیں ہوسکتا ۔

تفصیلات کے مطابق  عاشورہ محرم کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہحضرت امام حسینؓ کے پیروکار کسی طرح بھی استحصالی نظام کا حصہ نہیں بن سکتے ، پاکستان کو ایک اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کے لیے حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات اور اسوہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے ۔ حضرت امام حسینؓ کربلا کے دن بھی زندہ تھے ، آج بھی زندہ ہیں اور قیامت تک زندہ رہیں گے جبکہ یزید کربلا کے دن ہی مر گیا تھا،حضرت امام حسینؓ نے جس یزیدی نظام کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کی تھی ، کوئی بھی صاحب ایمان اس نظام کوبرداشت نہیں کرسکتا ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ اس وقت عالم اسلام ظلم و جبر اور استحصال کا شکار ہے ،طاغوتی طاقتیں متحد ہیں اور امت مسلمہ کے حکمران اپنے ذاتی مفادات کی وجہ سے انتشار کا شکار ہیں،استعمار انہیں الگ الگ کر کے ظلم کی چکی میں پیس رہاہے اور کوئی مسلمان ملک ان کی مدد کو نہیں پہنچ رہا ہے، ان حالات میں اتحاد عالم اسلامی وقت کی سب سے بڑی اور اہم ضرورت ہے ۔

مزید :

قومی -