آدمی نے فیس بک پر اپنی شادی شدہ بیٹی کی اس کے شوہر کے ساتھ ایسی ویڈیو دیکھ لی کہ غصے میں آکر داماد کو مار ڈالا، اس میں ایسا کیا تھا؟ جان کر آپ کو اس خوفناک حرکت پر یقین نہ آئے
حیدرآباد(نیوز ڈیسک) غیرت کے نام پر قتل برصغیر پاک و ہند میں عام پایا جانے والا جرم بن چکا ہے جس کی مثالیں آئے روز دیکھنے میں آتی ہیں۔ ایک ایسا ہی المناک واقعہ بھارتی شہر حیدر آباد میں پیش آیا جہاں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کی آنکھوں کے سامنے اُس کے شوہر کو بے دردی سے قتل کر دیاگیا۔
میل آن لائن کے مطابق 24 سالہ پرانے کمار اپنی 23 سالہ اہلیہ امروتھا وارشینی کے ساتھ حیدرآباد کے ایک ہسپتال سے باہر آرہا تھا کہ جب اُس پر حملہ کر دیا گیا۔ سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرانے کمار کے پیچھے آنے والے ایک شخص نے اچانک حملہ کیا اور چیخ و پکار کرتی اس کی حاملہ اہلیہ کے سامنے ہی اس کے جسم کے ٹکڑے کر دئیے۔ خوفناک حملے کے دوران بدقسمت لڑکی چیخ چیخ کر مدد کے پکارتی رہی مگر کوئی اس کی مدد کو نہ آیا۔ خونی حملہ آور قتل کے بعد باآسانی وہاں سے فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ غیرت کے نام پر کیا گیا قتل ہے کیونکہ پرانے کمار کا تعلق دلت ذات سے تھا جبکہ اس کی بیوی امروتھا کا تعلق ویش ذات سے ہے۔ بدقسمت جوڑے کی شادی جنوری میں ہوئی تھی۔ لڑکی کا والد ایک امیرکبیر رئیل اسٹیٹ ڈیلر ہے۔ اُسے اپنی بیٹی کی دلت ذات کے لڑکے سے محبت کا علم ایک فیس بک ویڈیو کے ذریعے ہوا تھا جس میں دونوں ایک تفریحی مقام پر اکٹھے نظر آتے ہیں۔
یہ معاملہ علم میں آتے ہی اس شخص نے اپنی بیٹی کو دلت لڑکے سے دور کرنے کی کوششیں شروع کر دیں، مگر کامیابی نا ہوئی۔ بالآخر لڑکی اور لڑکے نے شادی کر لی اور حیدرآباد شہر میں ایک فلیٹ کرائے پر لے کر رہنا شروع کر دیا۔ ہر حربہ آزمانے کے بعد اس سفاک باپ نے اپنی بیٹی کی زندگی برباد کرنے کا حتمی فیصلہ کیا اور ایک کروڑ روپیہ ادا کر کے کرائے کے قاتلوں سے اپنے داماد کو اپنی بیٹی کی آنکھوں کے سامنے قتل کروا ڈالا۔ کئی دن تک تو پولیس نے اس کیس میں کوئی پیش رفت ہی نہیں کی، کیونکہ ملزم بہت بااثر ہے، مگر اب سوشل میڈیا پر اٹھنے والے طوفان کے بعد اتنا ضرور ہوا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔