بھارت اپنی روائتی ہٹ دھرمی پر قائم ،وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی دعوت قبول کرنے کے بعد ایسا کام کردیا کہ آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

بھارت اپنی روائتی ہٹ دھرمی پر قائم ،وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی دعوت ...
بھارت اپنی روائتی ہٹ دھرمی پر قائم ،وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی دعوت قبول کرنے کے بعد ایسا کام کردیا کہ آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے وزیر اعظم عمران خان کوتھوڑی دیر کی خوشی دینے کے بعد ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان سمیت تمام پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہیں رہی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تعلقات بہتر بنانے کیلئے مذاکرات کی پیشکش کے باوجود بھارت نے سارک سربراہ اجلاس اسلام آباد میں کرانے کی پاکستانی تجویز مسترد کردی, اس حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کا کہنا ہے کہ موجودہ ماحول پاکستان میں سارک سربراہ اجلاس کیلئے مناسب نہیں,سارک سے متعلق بھارت کا مؤقف واضح اور مستقل ہے، پاکستان کی میزبانی میں سارک اجلاس ہونا مشکل ہے۔

واضح  رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب کو لکھے گئے خط میں سارک اجلاس پر بھی بات کی تھی اور ساتھ ہی مذاکرات بحال کرنے کی بھی پیشکش کی تھی,بھارتی حکومت مذاکرات بحال کرنے کی پیشکش قبول کرتے ہوئے پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات پر رضامند ہوگئی ہے اور نیویارک میں 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج کی ملاقات طے پاگئی ہے۔

مزید :

قومی -