ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اختتام پذیر،مختلف شہروں میں موبائل سروس بحال ہونا شروع ہو گئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں نو محرم الحرام کے جلوس مقرر کردہ رستوں سے گزر کر اختتام پذیر ہو گئے ہیں۔ مختلف شہروں میں بند موبائل سروس بھی جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی۔
نو محرم الحرام کو ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں نواسہ رسول اور ان کے خانوادے کی یاد میں مجالس کا اہتمام کیا گیا اور جلوس بھی نکالے گئے،شہر شہر، گاوں گاوں اور قریہ قریہ حضرت علی اکبر کی یاد میں ماتم اور پرسہ داری کا سلسلہ جاری رہا،جلوسوں کے راستوں پر سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے جب کہ سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون کیمروں سے بھی جلوسوں کی نگرانی کی گئی۔تاہم اب ملک بھر میں نو محرم الحرام کے جلوس مقرر کردہ رستوں سے گزر کر اختتام پذیر ہو گئے ہیں۔ مختلف شہروں میں بند موبائل سروس بھی جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی۔