فوادچوہدری ،مصدق ملک اور مفتاح اسماعیل ایک ساتھ ’خالص شہد اور زیتون کے تیل‘سے بھرے گلاسوں کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ،تصویر نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا ،دیکھ کر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنان بھی حواس باختہ ہو جائیںگے

فوادچوہدری ،مصدق ملک اور مفتاح اسماعیل ایک ساتھ ’خالص شہد اور زیتون کے ...
فوادچوہدری ،مصدق ملک اور مفتاح اسماعیل ایک ساتھ ’خالص شہد اور زیتون کے تیل‘سے بھرے گلاسوں کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ،تصویر نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا ،دیکھ کر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنان بھی حواس باختہ ہو جائیںگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی سیاست میں شہد کی بوتل کا تذکرہ پہلی مرتبہ اس وقت ہوا جب تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے پولیس نے بلیک لیبل بوتل برآمد کر لی اور انہوں نے موقع سے فرار ہو کر جان بچائی لیکن پھر بعد میں اس بوتل کو شہد کی بوتل قرار دے دیا گیا ،ایسا ہی کچھ گزشتہ دنوں ہوا جب ہسپتال میں موجود شرجیل میمن کے کمرے میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے چھاپہ مارا تو وہاں سے بھی شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں لیکن پھر جب معاملہ سندھ انتظامیہ کے پاس پہنچا تو ابتدائی طورپر سندھ انتظامیہ نے ان بوتلوں کو خالص شہد اور زیتون کے تیل سے بھری ہوئی بوتلیں قرار دینے کی کوشش کی لیکن اس معاملے پر بنائی جانے والی کمیٹی کی تحقیقات میں ثابت ہو گیا کہ بوتلوں میں شراب موجود تھیں اور شرجیل میمن کو بھی شریک ملزم قرار دے دیا گیا ۔
اب ایک اور تہلکہ خیز تصور سوشل میڈ یا پر گرد ش کر رہی ہے جسے دیکھ کر سب چونک گئے ہیں اور سوشل میڈ یا پر اس حوالے سے خوب تبصرے کیے جا رہے ہیں ۔سوشل میڈ یا پر سامنے آنے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان مصدق ملک کے ساتھ بیٹے ہوئے ہیں ۔

جب کے کمرے میں کچھ میڈ یا سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی موجود ہیں ۔اس تصویر میں ویسے تو بہت سے دلچسپ مناظر ہیں لیکن سوشل میڈ یا پر سب لوگوں کی نظریں تصویر میں موجود مختلف گلاسوں پر ہے جس کوسوشل میڈ یا صارفین ’خالص شہد اور زیتون کے تیل‘سے بھرے گلاس قرار دے رہے ہیں ۔لوگ اس بات پر بھی حیران ہیں کہ دن بھر میڈ یا پر آکر ایک دوسرے کے خلاف باتیں کرنے والے مصدق ملک اور فواد چوہدری آپس میںبیٹھ کر کس طرح سے ایک دوسرے کی کمپنی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -