افغانستان کو بڑی جیت دلانے کے بعد راشد خان نے انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا ،جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے
ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کے آل راو¿نڈر راشد خان انٹرنیشنل کرکٹ میں نئے نئے ریکارڈ قائم کرنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں اور آئی پی ایل سمیت مختلف ممالک کی لیگز میں حصہ لینے کے بعد دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے راشد خان نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا جان کر آپ بھی انہیں داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے، 20 ستمبر کو افغانستان کے علاقے ننگر ہار میں پیدا ہونے والے راشدخان دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے کہ جنہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر 50 سے ذیادہ سکور اور 2 وکٹیں حاصل کیں ۔
یاد رہے ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو139 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی،جس میں راشد خان نے شاندار ہاف سنچری اور 2 کھلاڑیوںکو آوٹ کیا جس پر انہیں مین آف دی میچ کا اعزاز بھی دیا گیا ۔