اپوزیشن لیڈر کو بغیر بتائے گرفتار کرنابڑے دکھ کی بات ہے ،وہ کہیں نہیں بھاگ رہے تھے:اعتزاز احسن

اپوزیشن لیڈر کو بغیر بتائے گرفتار کرنابڑے دکھ کی بات ہے ،وہ کہیں نہیں بھاگ ...
اپوزیشن لیڈر کو بغیر بتائے گرفتار کرنابڑے دکھ کی بات ہے ،وہ کہیں نہیں بھاگ رہے تھے:اعتزاز احسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو بغیر بتائے گرفتار کرنابڑے دکھ کی بات ہے ،وہ کہیں نہیں بھاگ رہے تھے۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر  رہنماء اور ممتاز قانون دان اعتزاز احسن نے کہا کہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو بغیر بتائے گرفتار کیا گیا، ہم ان سے مل کے آئے ہیں اور خورشید شاہ کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کو تشویش ہے کہ وہ فزیکل فٹ نہیں ،معدے کا مسئلہ سامنے آ رہا ہے،بلڈ پریشر بھی ہائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی کے گھر پہ عدم موجودگی پہ چھاپے مارنا گھریلو خواتین کو پریشان کرنا شرم کی بات ہے،شاہ صاحب نے کوئی ٹکٹ نہیں کٹایا تھا نہ ہی  وہ بھاگ کر کہیں جا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کے اجلاس میں شامل تھے اچانک گرفتار کرنا شرم کی بات ہے،نیب کے پاس کوئی بہانہ نہیں تھا اور سینئر پارلیمنٹرین کو پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتار کرنا ہمارے لئے بڑے دکھ کی بات ہے ۔