اچھرہ میں سلنڈر پھٹنے سے دو افراد جھلس کرزخمی ہوگئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت کے علاقے اچھرہ میں سلنڈر دھماکے میں دوافراد زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق اچھرہ میں سلنڈر دھماکے میں دو افراد زخمی ہوگئے ،جن کوفوری طو پر ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔سلنڈر اس وقت پھٹا جب چائے بنائی جارہی تھی جس کی زد میں آکر قریب کھڑے دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ۔