امریکہ نے ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ کو ویزا جاری کر دیا

امریکہ نے ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ کو ویزا جاری کر دیا
امریکہ نے ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ کو ویزا جاری کر دیا

  


تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ نے ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف کو امریکہ کا ویزا جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق حسن روحانی اور جواد ظریف کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ویزا جاری کیا گیاہے ۔ یاد رہے کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملے کا الزام امریکہ کی جانب سے ایران پرعائد کیا گیاہے تاہم تہران نے اس کی تردید کر دی ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید پابندیاں بھی عائد کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔

مزید : اہم خبریں /بین الاقوامی


loading...