پی سی بی نے قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری کر دیا

پی سی بی نے قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری کر دیا
پی سی بی نے قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری کر دیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت قومی ٹیم 30 جولائی 2020ءسے 2 ستمبر 2020ءکے دوران انگلینڈ کرکٹ ٹیم کیخلاف تین ٹیسٹ میچ اور تین ٹی 20 میچ کھیلے گی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز ورلڈکپ ٹیسٹ چیمپین شپ کے سلسلے میں پاکستان کی 2019-20 ءکے سیزن کی آخری سیریز ہو گی جس کے بعد قومی ٹیم سری لنکا اور بنگلہ دیش کیخلاف ہوم سیریز کھیلے گی اور اس دوران آسٹریلیا کیخلاف سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 30 جولائی سے 3 اگست تک کھیلا جائے گا اور دوسرا ٹیسٹ میچ 7 اگست سے 11 اگست تک ہو گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 20 سے 24 اگست تک کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز 29 اگست کو ہیڈنگلے سٹیڈیم میں ہو گا اور دوسرا ٹی 20 میچ 31 اگست کو کارڈیف میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ میں دونوں ٹیمیں 2 ستمبر کو ساﺅتھمپٹن میں مدمقابل ہوں گی۔

مزید : کھیل


loading...