چین نے ایران میں کتنے سو کھرب کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کر لیا؟ بڑی خبر آ گئی

چین نے ایران میں کتنے سو کھرب کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کر لیا؟ بڑی خبر آ گئی
چین نے ایران میں کتنے سو کھرب کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کر لیا؟ بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ویب ڈیسک )چین ایران میں 400 ارب ڈالرز(626کھرب 76 ارب 14 کروڑ روپے سے زائد ) کی سرمایہ کاری کرے گا، تفصیلات کے مطابق توانائی سے متعلق معروف آن لائن جریدے ”پیٹرولیم اکانومسٹ“ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران ایران کے تیل، گیس، بجلی اور انفراسٹرکچر شعبوں میں 400ارب ڈالر کی مجوزہ چینی سرمایہ کاری کی پیش کش کو حتمی معاہدے کی شکل دے دی ہے۔ چین نے یہ پیشکش 2016میں کی تھی۔بتایا جاتا ہے کہ چین کی یہ سرمایہ کاری چین کے بیلٹ اینڈ روڈ حکمت عملی کا ایک حصہ ہو گی اور یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے 60 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے منصوبوں سے لگ بھگ سات گنا بڑی ہوگی۔ایران میں چین کی اس خطیر سرمایہ کاری کے دو حصے ہوں گے۔