برطانوی شہزادہ ولیم پاکستان کب آ رہے ہیں؟ پتا چل گیا، خوشخبری

برطانوی شہزادہ ولیم پاکستان کب آ رہے ہیں؟ پتا چل گیا، خوشخبری
برطانوی شہزادہ ولیم پاکستان کب آ رہے ہیں؟ پتا چل گیا، خوشخبری

  


چترال(ویب ڈیسک) برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کے بڑے فرزند شہزادہ ولیم ماہ اکتوبر میں چترال کا دورہ کریں گے۔روزنامہ ایکسپریس کے مطابق شہزادہ ولیم کے دورے کے انتظامات کو آخری شکل دینے کیلئے برٹش کونسل کے حکام چترال کا تین مرتبہ دورہ کر چکے ہیں۔ جن میں سے ایک دورہ حال ہی میں ہوچکاہے اور انتظامات کا جائزہ لیا گیاہے۔اخباری ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر چترال کے تین مقامات کالاش ویلی بمبوریت، گرم چشمہ، بروغل اور وادی لاسپور وزٹ پروگرام میں شامل تھے تاہم اب لاسپور ویلی کو وزٹ پروگرام سے خارج کردیا گیا ہے اور مہمان برطانوی شہزادہ کالاش ویلی بمبوریت، بروغل اور گرم چشمہ کا ہی دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق شہزادہ ولیم چترال کے اپنے دورے کے دوران چترال شاہی قلعہ کا بھی وزٹ کریں گے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /چترال


loading...