” آنکھوں پر پٹی باندھ کر مختلف مقامات پر گھمایا گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد۔۔“ لاہور سے اغواءہونے والی لڑکی مل گئی، افسوسناک انکشاف

” آنکھوں پر پٹی باندھ کر مختلف مقامات پر گھمایا گیا اور زیادتی کا نشانہ ...
” آنکھوں پر پٹی باندھ کر مختلف مقامات پر گھمایا گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد۔۔“ لاہور سے اغواءہونے والی لڑکی مل گئی، افسوسناک انکشاف

  


اوکاڑہ (ویب ڈیسک) پندرہ روز قبل ایوان عدل لاہور کے قریب اغواءہونے والی 20 سالہ لڑکی کو اغواءکار نیم بے ہوشی کی حالت میں اوکاڑہ بائی پاس کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے، ڈی پی او جہانزیب نذیر کو مقامی افراد کی طرف سے ملنے والی اطلاع پر ڈی ایس پی صدر چوہدری ضیاءنفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور لڑکی کو اپنی نگرانی میں ہسپتال منتقل کیا جہاں لڑکی نے بتایا کہ اس کا نام رضیہ ہے جس کو نامعلوم ملزمان نے پندرہ روز قبل ایوان عدل کے قریب سے اغواءکیا تھا اور اس کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر اسے مختلف مقامات پر لے جاکر مبینہ زیادتی کانشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ پولیس نے لاہور کے اسلام پورہ تھانے رابطہ کیا تو لڑکی کے اغواءکا مقدمہ درج تھا، لڑکی کے گھر والوں اور اسلام پورہ پولیس کو فوری اوکاڑہ پہنچنے کا کہا گیا، ڈی ایس پی ضیاءکے مطابق مغویہ کو اسلام پورہ پولیس کے حوالے کیا جائے گا جو کہ مزید کارروائی کرے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /اوکاڑہ


loading...