آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اہم پیش رفت،نیب کا احد چیمہ کی اربوں روپے کی پراپرٹی فوری قبضے میں لینے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب نے اثاثہ جات کیس میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی اربوں روپے کی پراپرٹیز فوری قبضے میں لینے کا حکم دیدیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کی موجووہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق اربوں مالیت کی جائیدادیں ہیں،سابق ڈی جی ایل ڈی اے کی اربوں کی پراپرٹیز میں سینکڑوں کنال زرعی اراضی، فلیٹ، اپارٹمنٹ اور پلاٹ شامل ہیں ،مختلف موضع جات میں سینکڑوں کنال اراضی کی تفصیلات ڈی سی آفس کو فراہم کردی گئیں،نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ موضع کرباتھ میں 22 کنال زرعی زمین ،موضع جھولکے میں 48 کنال زمین ، مرزہ تیڈھا میں 99 کنال ،حافظ آباد میں 113 کنال زرعی زمین ،حافظ آباداوردیگرعلاقوں میں 188 کنال زمین فوری قبضہ میں لینے کا حکم دیدیا ہے۔