بھارت میں اپنے دوستوں سے جنسی زیادتی کروانے والے شخص کی بیوی درخواست لے کر پولیس سٹیشن پہنچ گئی
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دہلی پولیس نے مقدمہ درج کیاہے جس میں خاتون نے اپنے شوہر پر بد فعلی اور دوستوں کے ہاتھوں زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملزم کی شناخت اتول اگروال کے نام سے ہوئی ہے جو کہ گیتا کالونی کا رہائشی ہے ، ایف آئی آر میں بتایا گیاہے کہ خاتون کا شوہر اسے بدفعلی پر مجبور کرتا تھا اور اس عمل کی ویڈیو بنا کر اپنے دوستوں کے ساتھ بھی جسمانی تعلقات قائم کرنے کیلئے بلیک میل کرتا تھا ۔خاتون نے الزام عائد کیا کہ جنوری میں اگروال شراب کے نشے میں چور ہو کر گھر آیا اور اس نے زبردستی اپنے دوست کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنے کیلئے کہا ، جس کا نام سنجے کوشک ہے ، جب خاتون نے انکار کیا تو اگروال نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دی اور اپنے دوست کے ساتھ مجھے کمرے میں بند کر دیا ۔
خاتون کا کہناتھا کہ کوشک نے مجھے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور وہاں سے چلا گیا لیکن اس کے بعد مشرا نامی ایک اور شخص آیا اور اس نے بھی یہ گھناﺅنا کھیل کھیلا ۔جس کے بعد شوہر نے بھی بدفعلی کا نشانہ بنایا ۔اس تمام حرکات کے بعد خاتون نے پولیس سے رابطہ کیا اور شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیاہے ۔