سینیٹ ہاؤس کمیٹی کااجلاس ،حکومتی اتحادی سینیٹر کہدہ بابر نے وفاقی وزیر مراد سعید پربڑا الزام عائد کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ ہاؤس کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی اتحادی سینیٹر کہدہ بابر نے وفاقی وزیر مراد سعید پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ لاجزمیں مرادسعید کے گھرتزئین وآرائش کاسامان جاتاہے،میرا اور مراد سعید کا گھر ایک ہی فلور پر ہے،مرادسعید وفاقی وزیر ہیں اس لیے گھرکی تزئین و آرائش ہوتی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹریوسف بادینی کی سربراہی میں سینیٹ ہاؤس کمیٹی کااجلاس ہوا،حکومتی اتحادی سینیٹرکہدہ بابر نے وفاقی وزیرمرادسعید پرالزام عاہد کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ لاجزمیں مرادسعید کے گھرتزئین وآرائش کاسامان جاتاہے، میرا اور مراد سعید کا گھر ایک ہی فلور پر ہے،مرادسعید وفاقی وزیر ہیں اس لیے گھرکی تزئین و آرائش ہوتی ہے،حکام سی ڈی اے نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ کسی پارلیمنٹیرین سے امتیازی سلوک نہیں کررہے،ہماری طرف سے مرادسعید کے گھر کچھ نہیں گیا۔