خورشید شاہ کو پولی کلینک ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا،سکھر منتقلی کیلئے فٹ قرار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی طبیعت بہتر ہو گئی،میڈیکل بورڈ نے خورشید شاہ کوپولی کلینک ہسپتال سے ڈسچارج کردیا ، ڈاکٹرز نے خورشید شاہ کوسکھرمنتقلی کیلئے فٹ قراردےدیا،خورشید شاہ کو نیب راولپنڈی آفس منتقل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کی طبیعت بہتر ہو گئی ،میڈیکل بورڈنے پی پی رہنما کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا،خورشید شاہ کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے ،میڈیکل بورڈنے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ ٹیسٹ رپورٹس کی بنیاد پر کیا ،رپورٹس کے مطابق خورشید شاہ کا شوگر و بلڈپریشرمعمول کے مطابق ہے ،رکن قومی اسمبلی کے دل کی دھڑکن اورمعدہ معمول کے مطابق کام کررہاہے ، میڈیکل بورڈ نے خورشیدشاہ کو دوائیں تجویزکردیں ,ڈاکٹرز نے خورشید شاہ کوسکھرمنتقلی کیلئے فٹ قراردےدیا ،خورشید شاہ کو شام 7 بجے کی پرواز سے سکھر منتقل کیاجائےگا۔واضح رہے کہ خورشید شاہ 21 ستمبر تک راہداری ریمانڈ پرنیب کی تحویل میں ہیں ،پی پی رہنما کو گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پرہسپتال لایاگیاتھا۔