سندھ ہائیکورٹ،کراچی میں کھلے و خالص دودھ کی قیمت اور معیار سے متعلق کیس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل،کمشنر کراچی ودیگرفریقین سے جواب طلب
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں کھلے و خالص دودھ کی قیمت اور معیار سے متعلق کیس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل،کمشنر کراچی ودیگرفریقین سے جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں کھلے و خالص دودھ کی قیمت اور معیار سے متعلق درخواست کی سماعت پر سماعت ہوئی ،درخواست گزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے کھلے دودھ کی کوالٹی کے معائنے اور فوڈ انسپکٹر بڑھانے کاحکم دیا تھا ،دودھ کاسرکاری نرخ 94 روپے ہے لیکن110روپے فی لیٹر فروخت کیاجارہاہے،سندھ ہائیکورٹ نے 28 مارچ 2018کے حکم نامے میں دودھ کی قیمت مقرر کی تھی، سندھ ہائیکورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل،کمشنر کراچی ودیگرفریقین سے جواب طلب کرلیا۔