واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی، زبردست فیچر متعارف کرا دیا

واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی، زبردست فیچر متعارف کرا دیا
واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی، زبردست فیچر متعارف کرا دیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سماجی رابطوں کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے ایسا فیچر متعارف کروایا ہے جس سے آپ کسی بھی شخص کے سٹیٹس کو مکمل طور پر بند کر سکتے ہیں جو سکرول کرنے کے باوجود بھی سٹیٹس کے سیکشن میں نظر نہیں آئے گا۔

اس سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے ایسا فیچر متعارف کروایا گیا تھا جس میں صارفین کسی بھی شخص کے سٹیٹس کو بند کر سکتے تھے مگر وہ سٹیٹس موبائل سکرین کو سکرول کرنے کے بعد سٹیٹس سیکشن میں سب سے نیچے نظر آتا تھا مگر نئے فیچر کے تحت صارفین ناپسندیدہ شخص کے سٹیٹس کو مکمل طور بند کر کے سٹیٹس سیکشن سے غائب کر سکیں گے۔

سٹیٹس کو مکمل طور پر بند کرنے کے اس فیچر کو ابھی واٹس ایپ کے تمام صارفین استعمال نہیں کر سکیں گے کیونکہ یہ صرف واٹس ایپ کے اپڈیٹڈ ورژن پر موجود ہے اور صارفین کو یہ فیچر استعمال کرنے کیلئے ایپلی کیشن کے اپ ڈیٹ ہونے کا انتظار کرنا ہو گا۔ واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر سب سے پہلے واٹس ایپ کے بیٹا ورڑن 2.19.183 میں جون میں متعارف کروایا گیا تھا، جیسے ہی صارف اس فیچر کو واٹس ایپ میں فعال کریں گے، خود بخود تمام بند کئے جانے والے سٹیٹس، سٹیٹس سیکشن سے مکمل طور پر غائب ہو جائیں گے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...