سندھ کا پیسااورگندم بڑے کھا گئے ،جو بینیفشری ہیں ان کے تو دروازے تک کوئی نہیں جا سکتا، سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے گندم کی خوردبرد میں گرفتارڈسٹری بیوشن انچارج منیر احمد کی درخواست ضمانت پر نیب کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ساتھ گندم کے گوداموں کادورہ کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے حکم دیا ہے کہ گندم کی خورد برد کی مکمل تحقیقات کرکے تین ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کا پیسااورگندم بڑے کھا گئے ،جو بینیفشری ہیں ان کے تو دروازے تک کوئی نہیں جا سکتا، کسی کی ہمت ہے جاسکتا ہے ان کے دروازے پر؟ نیب کے بھی پر جلتے ہیں؟عدالت نے ریمارکس دیئے کہ صرف لاڑکانہ میں نہیں ہر ضلع میں گندم خورد برد کی گئی ہے۔