”نیب نے مجھ پر جتنی رقم ڈالی ہے ، اتنا تو ۔۔“خورشید شاہ کا گرفتاری کے بعد پہلا بیان سامنے آ گیا

”نیب نے مجھ پر جتنی رقم ڈالی ہے ، اتنا تو ۔۔“خورشید شاہ کا گرفتاری کے بعد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز طبیعت کی ناسازی کے باعث خورشید شاہ کو پولی کلینک منتقل کیا گیا تاہم اب انہیں ڈاکٹرز کی جانب سے صحت مند قرار دیدیا گیاہے ، نیب خورشید شاہ کو اب سکھر منتقل کرے گی ۔
تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ نے اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے مجھ پر 500 ارب روپے کی کرپشن کا الزام لگایا ہے ، نیب صرف اس کا مجھے 15 فیصد دے دے باقی خود رکھ لے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی نیب کی حراست میں ہوں کچھ بولنا نہیں چاہتا ، عدالتی ریمانڈ کے بعد بات کروں گا۔ صحافی نے سوال کیا کہ نیب کا آپ کے ساتھ رویہ کیسا ہے ؟ خورشیدشاہ نے کہا کہ نیب کا جیسا بھی رویہ ہے آپ خود دیکھ لیں ، نیب نے جتنی رقم مجھ پر ڈالی ہے ، اتنا ملکی بجٹ بھی نہیں ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ میری طبیعت اب کچھ بہتر ہے ۔

مزید :

قومی -