پنجاب کابینہ میں پھر تبدیلی متوقع،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کابینہ ارکان کی کارکردگی رپورٹس طلب کرلیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ ارکان کی کارکردگی رپورٹس طلب کرلیں،غیر تسلی بخش کارکردگی کے وزرا کی وزارتیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،کچھ وزراءسے وزارتوں کے قلمدان واپس لئے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے ذرائع ایوان وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلی متوقع ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ ارکان کی کارکردگی رپورٹس طلب کرلیں،غیر تسلی بخش کارکردگی کے وزرا کی وزارتیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،کچھ وزراءسے وزارتوں کے قلمدان واپس لئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع ایوان وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ 3 سے 4وزراءکی وزارتوں کو تبدیل کیا جائے گاجبکہ کابینہ کے کچھ ارکان کے مبینہ کرپشن میں ملوث ہونے پر انکوائری شروع ہونے کا انکشاف ہوا ہے،متعلقہ اداروں نے کرپشن تحقیقات کیلئے وزارتوں سے ریکارڈ طلب کرلیا ،تحقیقات اورشواہد کی روشنی میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ذرائع ایوان وزیراعلیٰ کے مطابق تسلی بخش کارکردگی و الے وزراءہی کابینہ کا حصہ رہیں گے ۔