جسٹس امین الدین کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی سفارش
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جسٹس امین الدین کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس دوران جسٹس امین الدین کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے ۔ جسٹس امین الدین کا لاہور ہائیکورٹ کے جج کی حیثیت سے سنیارٹی میں پانچواں نمبر ہے ۔