نیب کا تمام ملزمان کی گرفتاری کے وقت ویڈیو بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ نیب نے تمام ملزمان کو گرفتار کرتے وقت ویڈیو بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے ڈپٹی ڈائریکٹر اسد جنجوعہ کو ویڈیوز بنانے کا ٹاسک سونپ دیاہے ، سیاسی شخصیات کی گرفتاری کے وقت ویڈیو بنائی جاتی ہے، مقصد گرفتاری کے وقت ملزم کی عزت نفس مجروح ہونے سے بچانے کا ریکارڈ رکھنا ہے، ملزمان سے تفتیش کی بھی مکمل ریکارڈنگ کی جاتی ہے، نیب حوالات میں بھی ملزمان کی نگرانی کے لیے کیمرے نصب ہیں۔